Voice of Asia News

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباء میں مبتلا ہو کر ایک اور پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق

  لندن(وائس آف ایشیا بیورو آفس یوکے یورپ)برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباء میں مبتلا ہو کر ایک اور پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے برٹش پاکستانی ڈاکٹر ناصر خان بولٹن ہسپتال میں گزشتہ 2 ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔45برس کے ڈاکٹر ناصر خان برطانیہ میں کنسلٹنگ میڈیسن تھے۔واضح رہے کہ برطانیہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔کورونا وائرس سے برطانیہ میں اموات کی تعداد 21 ہزار 678 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 145 ہو گئی۔برطانیہ بھر میں 1 لاکھ 39 ہزار 123 مریض اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 1 ہزار 559 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
وائس آف ایشیا،29 اپریل2020خبر نمبر 22

image_pdfimage_print
شیئرکریں