Voice of Asia News

بھارت میں 72ہزار سے زائد نئے کورونا کے متاثرین رپورٹ

نئی دہلی(وائس آف ایشیا)بھارت میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 73,272 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے اور یوں ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ستر لاکھ کے قریب بڑھ رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں اب تک 107,416 افراد اس مہلک مرض کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ ستمبر کے وسط میں یومیہ نئے کیسز ریکارد تعداد میں بڑھ رہے تھے اور اب اس میں معمولی کمی نوٹ کی گئی ہے۔ حکام نے خبردار کیا کہ رواں ماہ اور آئندہ ماہ چند بڑے مذہبی تہوار ہونے والے ہیں اور ان میں بڑے اجتماعات سے وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ بھارت کورونا کی وبا سے امریکا کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے