Voice of Asia News

بیرونی مفادات کے تحت غلط معلومات کا پھیلاؤ غلط فہمیاں پیدا کررہا ہے۔آرمی چیف

لاہور ( وائس آف ایشیا )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بیرونی مفادات کے تحت غلط معلومات کا پھیلاؤ غلط فہمیاں پیدا کررہا ہے،دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد رہنا ہو گا۔جنگ اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں کور ہیڈا کوارٹرز میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔آرمی چیف نے لاہور کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز ، اساتذہ اور طلباء سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے مستقبل کی قیادت اور مفید شہریوں کی تیاری میں تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تعلیم ، صحت ، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیات کے شعبوں میں انسانی وسائل کی تقری کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ معاشرے کی ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد رہنا ہو گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کی پاکستانی نوجوان کو مواقع اور سازگار ماحول ملے تو ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔طویل سینشن کے دوران اساتذہ اور طلباء نے کئی سوالات کیے اور بات چیتک کو مثبت قرار دیا۔اس سے قبل ایک بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان میں مکمل امن لائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو تازہ ترین سکیورٹی صورتِ حال اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل سمیت کے پی میں ضم ہونے والے نئے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں