Voice of Asia News

شمالی وزیرستان ؛ خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ ایک دہشتگرد واصل جہنم

راولپنڈی ( وائس آف ایشیا ) صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو واصل جہنم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں آپریشن کیا گیا کیوں کہ سکیورٹی فورسز کو اس علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ، ان دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد مبین عرف مجروح مارا گیا ، جس کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں ، ہلاک دہشت گرد اغواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔یاد رہے کہ پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،اس سلسلے میں 26جنوری کو بھی سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا ، جس میں ایک خطرناک دہشت گرد صدام ہلاک ہوا تھا ، مارا جانے والا دہشت گرد دیسی ساختہ بم کی تنصیب کا ماہر تھا، ہلاک دہشتگرد اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیوں میں بھی ملوث تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے آپریشن اسپین وام کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد صدام مارا گیا، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد دیسی ساختہ بم کی تنصیب اور بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا ، ہلاک دہشتگرد اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیوں میں ملوث تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں