Voice of Asia News

بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے67ہزار597 سے زائد نئے کیس رپورٹ

نئی دہلی( وائس آف ایشیا ) بھارت میں گزشتہ  24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے67ہزار597 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد  ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد4کروڑ 23لاکھ39ہزار 611ہو گئی ہے۔بھارتی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک ہزار188 اموات  ہوئیں جس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 5لاکھ4ہزار62ہو گئی  ہے۔ وزارت کے حکام نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 9لاکھ 94ہزار 9891فعال کیسز ہیں جبکہ ملک میں اب تک   کورونا وائرس سے 4کروڑ 8لاکھ 40ہزار658مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں