Voice of Asia News

کورونا وائرس سے مزید 29افراد چل بسے ، مزید 2662نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29افراد چل بسے ، مزید 2662نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید2 ہزار 662 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 4 ہزار 293 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 801 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 361 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 76 ہزار 639 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 566 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 79 ہزار 921 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 307 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 2 کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار 168 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 58 ہزار 826 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 980 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 95 ہزار 430 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 363 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 726 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کٴْل اموات 6 ہزار 130 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 112 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کٴْل 999 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 41 ہزار 978 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 769 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 35 ہزار 96 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 371 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 11 ہزار 193 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں