Voice of Asia News

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کورونا ویکسین ساز کمپنیوں پر منافع کی لالچ کا الزام

نیویارک( وائس آف ایشیا ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں پر منافع کی لالچ کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمنسٹی نے ایک بیان میں بتایاکہ غریب ملکوں میں ویکسینیشن کی شرح صرف چار فیصد ہے۔تنظیم نے کہا کہ دوا ساز کمپنیوں نے ان لوگوں کی طرف سے منہ موڑ لیا جنہیں ویکسین کی سب سے زیادہ ضرورت ہے یعنی عوام کی بھلائی نہیں منافع مقصود ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق گزشتہ برس ویکسین کی 10 بلین خوراکیں تیار کی گئی تھیں، جو اس عالمی ادارے کے ہدف کے حصول کے لیے کافی تھیں۔ یعنی دنیا کی 40 فیصد آبادی کے لیے ویکسین کی یہ تعداد کافی تھی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں