Voice of Asia News

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید31 اموات رپورٹ

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید31 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار40 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار چالیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد سڑسٹھ ہزار چھ سو بہتر ہے، ملک میں پندرہ لاکھ ایک ہزار چھ سو اسی افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ تین ہزار نو سو اڑسٹھ صحت یاب ہو چکے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق ایک ہزار تین سو ساٹھ نئے مریض رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں 5 لاکھ 64 ہزار 522 تک پہنچ گئی ہے،پنجاب 4 لاکھ 99 ہزار 63،خیبرپختونخوا 2 لاکھ 14 ہزار 955 اور بلوچستان میں 35 ہزار 274 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آبادایک لاکھ 33 ہزار 839،گلگت بلتستان میں 11ہزار 358 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 42 ہزار 669 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 454 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار30، خیبر پختونخوا 6 ہزار 207، اسلام آباد ایک ہزار4، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 783 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بھی اقدامات کرنا شروع کر دئے ہیں جبکہ شہریوں کو ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین بھی کی گئی ہے، اس کے علاوہ کئی تعلیمی اداروں کو بھی بند کر دیا گیا ہے تاکہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔      

image_pdfimage_print
شیئرکریں