Voice of Asia News

امریکا کے بعد روس نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا

واشنگٹن( وائس آف ایشیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا ویکسین بننے کے دعوے کے بعد روس نے بھی کورونا وائرس کی مؤثر ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر اوسکانا ڈریپکینا نے دعویٰ کیا ہےکہ ‘اسپوٹنک V’ نامی ویکسین کورونا کے خلاف 90 فیصد سے زائد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ویکسین کی آزمائش کے نتائج پر نظر رکھی ہوئی ہے، یہ اچھی خبر ہے کہ اس کے نتائج 90 فیصد سے زائد مثبت ہیں۔ ڈائریکٹر اوسکانا کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی آخری مرحلے کی آزمائش مکمل نہ ہونے کے باوجود روسی حکام مقامی طور پر ویکسین استعمال کی تیاری کررہے ہیں۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ وہ امریکی دوا ساز ادارے فائزرکی جانب سے ویکسین کی تیاری کے اعلان کو خوش آئیند سمجھتے ہیں، یقین ہے کہ وائرس کے خلاف روس کی اسپوٹنک V ویکسین کا معیار بھی بہتر ہوگا۔اس سے قبل امریکی صدر نے بھی کورونا وائرس کیخلاف ویکسین بنا لینے کا دعویٰ کیا تھا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی ویکسین جلد آرہی ہے ، ٹرائل میں کورونا ویکسین 90 فیصد موثر ہے ، اس صورتحال میں کورونا ویکسین کا آنا بہت بڑی خبر ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے