Voice of Asia News

پاکستان میں کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار96ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ نو پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 43 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 96 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768، سندھ میں 5 لاکھ 65 ہزار 319، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 337، بلوچستان میں 35 ہزار 294، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 988 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 62 لاکھ 16 ہزار 305 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 744 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 9 ہزار 515 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 230 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 43 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 96 ہوگئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں پنجاب میں 13 ہزار 471، سندھ میں 8 ہزار 45، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 226، اسلام آباد میں ایک ہزار 7، بلوچستان میں 374، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 784 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی کر دی تھی۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کاروباری مراکز کرونا ایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ریستوران میں ویکسی نیٹڈ افراد کو ان ڈور اور آؤٹ ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ شادی کی ان ڈور تقریبات میں 500 مہمان شرکت کر سکیں گے، آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسی نیٹڈ افراد کی تعداد پر پابندی نہیں۔محکمہ صحت کے مطابق مزارات میں بھی صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہوگی، جم کھلے رہیں گے اور کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ دفاتر 100 فیصد ویکسی نیشن پر مکمل عملے کے ساتھ کھل سکتے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے فراہم کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔ تمام تعلیمی اداروں کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ 12 سال سے زائد عمر کا ویکسینیڈڈ ہونا ضروری ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں