Breaking News
Voice of Asia News

کورونا ویکسین کے ابتدائی نتائج انتہائی اہم ہیں،عالمی ادارہ صحت

جنیوا( وائس آف ایشیا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹوریٹ اوبرائن نے کورونا وائرس کی ویکسین کے ابتدائی نتائج کو انتہائی اہم قرار دے دیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹوریٹ اوبرائن کاکہنا تھاکہ وبائی بیماریوں کو روکنے کے لیے ضروری ویکسین پر اعتماد کرنا انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تجربہ کیئے جانے والی دیگر کورونا وائرس کی ویکسینز کے نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے۔کیٹ اوبرائن کا کہنا تھا کہ دیگر کورونا ویکسینز کے نتائج بھی موثر سامنے آئے تو یہ بڑی کامیابی ہو گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے