Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر , آزاد کشمیرکے نہتے لوگ بھی بھارتی جارحیت سے محفوظ نہیں‘ علی رضا سید

برسلز( وائس آف ایشیا) کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضاسید نے آزاد جموںوکشمیر میں کنٹرول لائن کے نزدیک وادی نیلم اور وادی لیپاسمیت متعدد علاقوں میں شہری آبادی پر بھارتی فورسز کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے قریب آزادکشمیرکی شہری آبادی کو نشانہ بناناانتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے بھارتی فوج کی جارحیت سے متعدد شہریوں کے شہیداور زخمی ہونے اور ان کی املاک تباہ ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے ساتھ ساتھ آزاد کشمیرکے نہتے لوگ بھی بھارتی جارحیت اورریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت دنیاکی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پرجاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹاناچاہتاہے اور اسی لئے کافی عرصے سے کنٹرول لائن پرمسلسل اشتعال انگیز ی کررہاہے۔علی رضاسید نے کنٹرول لائن پر بھارتی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہارکیااور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ریاستی ہو یا انفرادی کسی بھی صورت میں مہذب دنیاکے لئے قابل قبول نہیں۔انہوںنے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کانوٹس لے اور اسے ان مظالم سے روکے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے