Voice of Asia News

بھارت جموں و کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

 
سری نگر(وائس آف ایشیا): بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ۔ جبکہ کپواڑہ میں فوجی چوکی پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو لا پتہ ہو گئے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ خود کشی کرنے والے فوجی کی شناخت سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت 92 بٹالین کے راجن کمار کے نام سے ہوئی ہے۔جنوری 2007 کے بعد سے خودکشی کے اس واقعے کے بعد مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں ہلاکتوں کی تعداد 480 ہو گئی ہے ۔ دریں اثنا کپواڑہ میں فوجی چوکی پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں تین فوجی ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے جن میں سے ایک ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا ۔ ٰٓ

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے