Breaking News
Voice of Asia News

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بچوں کی حالت زار کو فراموش نہیں کیا جانا چاہئے، دفتر خارج

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن پر بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بچوں کی حالت زار کو فراموش نہیں کیا جانا چاہئے، عالمی برادری کو مقبوضہ جموں کشمیر میں مظلوم بچوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت اپنی غیر قانونی اور غیر انسانی پالیسیوں اور طرز عمل کو فوری طور پر بند کرے،پاکستان بچوں کی مزدوری، جبری شادیوں اوربچوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔جمعہ کو بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان پریشانی ، بھوک ، خوف اور ظلم سے پاک ایک محفوظ ، جوابدہ اور دوستانہ ماحول میں ہر بچے کے بڑھنے ، سیکھنے ، کھیلنے اور پھلنے پھولنے کے حق کی تصدیق کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا پابند ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے بچوں کے استحصال اور جنس ، مذہب اور نسل کی بنیاد پر ان کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے متعدد ادارہ جاتی اور قانونی اقدامات اٹھائے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بچوں کی مزدوری، جبری شادیوں اوربچوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ملک کے تمام بچوں کو کھانے ، تعلیم ، صحت اور صحت مند ماحول کا حق فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال اگست میں پسماندہ بچوں کو خوراک اور غذائیت کی فراہمی اور ان نشوونما کے لیے غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے لئے احساس نشونما پروگرام کا افتتاح کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ احساس نشونما پروگرام کے تحت اس وقت 9 اضلاع میں 22 نشونوما مراکز کام کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اس سال کے آخر تک احساس نشونما پروگرام کو 12 اضلاع کے 52 مراکز تک بڑھایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ احساس نشو ونما پروگرام کے الگ الگ سلسلوں کے تحت ، غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کے بچوں کو مفت تعلیم اور وظائف فراہم کیے جاتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کوویڈ 19 وبائی مرض نے ترقی پذیر ممالک میں بچوں کے لئے کثیر جہتی چیلنجز کو اجاگر کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بڑھتے ہوئے قرضے ، بے روزگاری ، غربت اور بیماری بچوں کی نشو ونما میں رکاوٹ اور ان کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بچوں کے عالمی دن کو کوویڈ 19 وبائی مرض کے تناظر میں بچوں کی صحت اور ان کی سماجی و اقتصادی زندگی پر اثرات کو کم کرنے کے عالمی عزم کو تقویت دینے کے لئے ایک یادگار یاد دہانی کے طور پر کام کرنا چاہیے۔بچوں کے عالمی دن پر بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بچوں کی حالت زار کو فراموش نہیں کیا جانا چاہئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دنیا کی سب سے بڑی جیل(مقبوضہ جموں کشمیر) میں مقیم یہ بچے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کی فوری توجہ کے مستحق ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں پندرہ ماہ سے طویل جسمانی اور ڈیجیٹل محاصرے میں گھروں کے انہدام ، من مانی نظربندیاں، طاقت کے استعمال سے بچوں کو صدمہ پہنچایا جا رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بچو ں کو زندگی ، تعلیم اور صحت سے متعلق ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں کشمیر میں مظلوم بچوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری کوبھارت پر زور دینا چاہئے کہ وہ اپنی غیر قانونی اور غیر انسانی پالیسیوں اور طرز عمل کو فوری طور پر بند کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر یں بھارت کی پالیسیاں بچوںسے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن تحت عائد ذمہ داریوں کے منافی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  • 0
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے