Voice of Asia News

کورونا کی کامیاب ویکسین کی تیاری میں سعودی عرب کا بھی اہم کردار سامنے آ گیا

ریاض(وائس آف ایشیا) دُنیابھر میں   کی تیار کردہ ویکسین کو خریدنے کے حوالے سے بہت زیادہ جوش پایا جاتا ہے کیونکہ اس ویکسین کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس سے کورونا کی وبا پر جلد از جلد قابو پانے میں بڑ ی مدد ملے گی اور اگلے چند سالوں میں دُنیا کورونا کی وبا سے بالکل محفوظ ہو جائے گی۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کی کامیاب ویکسین بنانے میں سعودی حکومت کا بھی ایک اہم کردار ہے۔اس ویکسین کی تیاری کے لیے کی جانے والی ریسرچ کے لیے سعودی حکومت نے بھی فنڈز فراہم کیے تھے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کے بارے میں حالیہ نتائج بے حد حوصلہ افزا ہیں۔جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کرونا کی ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں سے ہو گا … مملکت کرونا کے لیے تیار کی گئی بہترین ویکسین حاصل کرے گا”۔الربیعہ کے مطابق سعودی عرب نے کرونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والی تحقیق کے لیے مالی سپورٹ پیش کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت انسانی بنیادوں پر کیے جانے والے اپنے عمل کو سیاسی ایجنڈوں سے مربوط نہیں کرتا اور امداد میں سب کو شامل کیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ سعودی عرب کی تمام امدادی کارروائیاں کے سلسلے میں رابطہ کاری اقوام متحدہ کے ذریعے عمل میں آتی ہے۔شاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی نے باور کرایا کہ "ہم نے حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں میں ضرورت مند افراد کی امداد نہیں روکی”۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے