Voice of Asia News

پاکستان: مزید 639 کورونا مریض، 4 اموات رپورٹ

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا )پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر آ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 4 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 639 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 581 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 291 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 789 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 18 ہزار 49 زیرِ علاج مریضوں میں سے 707 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 68 ہزار 449 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 241 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 67 لاکھ 85 ہزار 763 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 38 ہزار 690 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 21 کروڑ 86 لاکھ 89 ہزار 769 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 10 کروڑ 13 لاکھ 79 ہزار 429 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 48 لاکھ 11 ہزار 485 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 70 ہزار 934 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 85 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 3 ہزار 279 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 535 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 690 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 294 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 34 ہزار 736 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 19 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 149 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 790 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 403 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 377 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 598 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں