Voice of Asia News

کورونا وبا؛ مزید 4 افراد جاں بحق، 473 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد( وائس آف ایشیا )ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد انتقال کر گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار401 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 473 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 4 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 560 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں