Voice of Asia News

براہِ مہربانی فین پیجز سے میری تصاویر ہٹا دیں، زائرہ وسیم کی مداحوں سے اپیل

کراچی(وائس آف ایشیا )گزشتہ سال اسلام کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے فین پیچز سے ان کی تمام تصویریں ہٹا دی جائیں۔اس حوالے سے زائرہ وسیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے، انہوں نے امریکی سیاستدان کی ایک میم شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے کہ پیارے شائقین، میں ایک بار پھر آپ سے اپنا پیغام پڑھنے کو کہہ رہی ہوں۔میم شیئر کرنے کے بعد زائرہ وسیم نے مداحوں کے لیے اپنے خصوصی پیغام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں کیونکہ میرے لیے آپ سب کی محبت عارضی نہیں ہے۔زائرہ وسیم نے کہا کہ میں اس بات کے لیے بھی آپ سب کی شکر گزار ہوں کہ آپ نے میرے ہر فیصلے میں مجھے سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کی محبت اور پیار کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ سے ایک درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ مہربانی کر کے میرے تمام فین پیجز سے میری تصویریں ہٹا دیں۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ انٹرنیٹ سے میری تصویریں ہٹانا مشکل کام ہے لیکن میری درخواست پر آپ فین پیجز سے تو تصویریں ہٹا ہی سکتے ہیں۔زائرہ وسیم نے کہا کہ جس طرح آپ نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے مہربانی کر کے اس فیصلے میں میرا ساتھ دیں اور میری تمام تصویریں ڈیلیٹ کر دیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے