Breaking News
Voice of Asia News

بھائی کے قتل کے واقعہ سے انتہائی رنجیدہ ہوں شبنم مجید

لاہور(وائس آف ایشیا )اداکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ بھائی کے قتل کے واقعہ سے انتہائی رنجیدہ ہوں اور جب تک مجرم انصاف کے کٹہرے میں نہیں آجاتے اپنی کوشش جاری رکھوں گی ۔گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ بھائی کے قتل کا واقعہ پورے خاندان پر قیامت بن کر ٹوٹا ہے اور پورا خاندان شدت غم سے نڈھال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پر میری مدعیت میں مقدمہ درج ہو چکا ہے اور جب تک اصل مجرم کٹہرے میں نہیں آجاتے مجھے اور میرے خاندان والوں کو چین نہیں آئے گا ۔ میں انصاف کے حصول کیلئے اپنی کوشش جاری رکھوں گی اور مجھے امید ہے کہ پولیس اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھے گی اورمجھے عدالتوں سے بھی انصاف کایقین ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے