Breaking News
Voice of Asia News

قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ آکلینڈ سے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا 14 روز تک آئسولیشن

کرائسٹ چرچ ( وائس آف ایشیا )قومی اسکواڈ آکلینڈ سے بذریعہ پرواز کرائسٹ چرچ پہنچ گیا جہاں وہ ہلٹن ہوٹل میں 14 روز تک آئسولیشن (تنہائی) میں رہے گا۔اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ 25 نومبر کو ہوگا۔پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں آئسولیشن کے ابتدائی تین روز بعد قومی اسکواڈ کو بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ نیوزی لینڈ حکومت کی ہدایات کے مطابق 14 روزہ آئسولیشن میں قومی اسکواڈ کے مجموعی طور پر 3 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز اٹھارہ دسمبر سے شروع ہوگی۔ دو ٹیسٹ میچز کا آغاز چھبیس دسمبر سے ہوگا۔ پاکستان شاہین ٹیم بھی روحیل نذیر کی قیادت میں اپنے میچز کھیلے گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے