Voice of Asia News

پاک فوج نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا

راولپنڈی ( وائس آف ایشیا ) پاک فوج نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 23 مارچ 2022ء کے حوالے سے نیا ملی نغمہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا گیا ہے ، جس کا عنوان ’شاد رہے پاکستان‘ ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں جاری کیا گیا یہ ملی نغمہ منفرد انداز میں تیار کیا گیا ہے ، جس کے ناصرف بول پاکستان کے معروف کمپوزر شجاع حیدر نے لکھے بلکہ اس کی خوبصورت دھن بھی ترتیب دی جب کہ یشل شاہد اور شجاع حیدر کی اپنی ہی آواز میں گایا گیا یہ ملی نغمہ پاکستان کے شاندار ماضی ، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کی عکاسی کرتا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں