Voice of Asia News

مقبوضہ جموں کشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں کا مورال تیزی سے کم ہونے لگا

․اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںتعینات بھارتی فوجیوں کا مورال تیزی سے کم ہورہا ہے اور جنوری 2007 کے بعد سے اب تک مقبوضہ علاقے میں 481 بھارتی فوجیوںنے خودکشی کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموںوکشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں کے رحجان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال اب تک مقبوضہ جموںوکشمیرمیں38بھارتی فوجیوں نے خودکشیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 16بھارتی فوجیوںنے خودکشی کی تھی ۔اطلاعات کے مطابق مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی فوجی اہلکارو ں میں نفسیاتی مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔ نہتے کشمیریوںپر مظالم کے احساس جرم سے بھارتی فوجیوں کی نفسیات گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ مایوسی کا شکار بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں سے لڑ نہیںسکتے اور بدکردار بھارتی فوج کا نڈر کشمیری عوام سے کوئی مقابلہ نہیںہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے