Breaking News
Voice of Asia News

زارا شیخ کا’’رقصِ بسمل‘‘ سے ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو

کراچی ( وائس آف ایشیا ) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا شیخ نے بڑی اسکرین پر اداکاری کے بعد اب ڈراما انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔اداکارہ زارا شیخ، ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے ڈرامے’’رقصِ بسمل‘‘ سے ٹی وی اسکرین پر ڈیبیو کر رہی ہیں، جو جلد نشر ہوگا۔رقصِ بسمل نہ صرف زارا شیخ کا پہلا ڈراما ہے بلکہ 5 سال کے وقفے کے بعد ہدایت کار وجاہت رؤف کا بھی پہلا ٹی وی پروجیکٹ ہے۔اداکارہ زارا شیخ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامے کی شوٹنگ کے پہلے روز کی تصویر شیئر کی تھی۔انسٹاگرام پر جاری تصویر میں زارا شیخ اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں زارا شیخ نے لکھا کہ پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے’’رقصِ بسمل‘‘ کے شوٹ کا پہلا دن۔اسی پوسٹ میں انہوں نے ڈرامے کے ہدایت کار اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔تاہم وہ اپنے پہلے ڈرامے میں کیسا کردار ادا کرنے جارہی ہیں اس حوالے سے زارا شیخ نے اپنی پوسٹ میں کچھ نہیں بتایا۔یاد رہے کہ ڈراما انڈسٹری میں ڈیبیو سے قبل زارا شیخ گزشتہ برس اداکاری سے طویل وقفے کے بعد رومانوی کامیڈی فلم ’ہیر مان جا‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔دوسری جانب اداکار وجاہت رؤف نے سوشل میڈیا پر اسی ڈرامے کے پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 5 برس بعد ڈرامے کی ہدایت دے رہے ہیں جو جلد نشر کیا جائے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  • 0
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے