اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ زندگی میں آنے والے چیلنجز انسان کو مضبوط بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں اتار چڑھائو زندگی کا حصہ ہوتے ہیں اور یہ چیلنجز انسان کو مضبوط بناتے ہیں اور اصل میں انہی سے ہی زند گی میں رنگ ہے۔ ہمایوں سعید فلم’لندن نہیں جائوں گا‘ میں مہوش حیات کے ساتھ دکھائی دیں گے جس کی دیگر کاسٹ میں کبری خان اور اسد علی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جو جلد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

