اسلام آباد (وائس آف ایشیا )اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ اچھائی ہمیشہ یاد رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھائی پرکھنے والی نہیں بلکہ یاد رکھنے والی چیز ہے اور ہمیشہ اچھے لوگ کسی کی طرف سے کی گئی اچھائی کو کبھی نہیں بھولتے۔انہوں نے کہا کہ اچھائی کے صلہ کی توقع کبھی بھی انسانوں سے نہ رکھیں کیونکہ اس کا اجر اللہ پاک دیتے ہیں اس لیے کبھی بھی کچھ اچھا کرنے سے پیچھے نہ ہٹیں۔ صاحبہ ان دنوں اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

