Voice of Asia News

نیوزی لینڈ جانے والے 6 کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کرائسٹ چرچ (وائس آف ایشیا)نیوزی لینڈ میں موجود 54 رکنی قومی سکواڈ میں شامل 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اور منیجمنٹ کا گزشتہ روز پہلا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس کے نتیجے آگئے ہیں۔ نتیجوں کے مطابق 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔فی الحال کورونا ٹیسٹ مثبت والے کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ جن 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ان میں سے 4 کنفرم کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ دیگر 2 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ایک بار پھر دوبارہ لیے جارہے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق جن 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان سکواڈ کے کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کو ہلٹن ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا،کرکٹ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی سکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، اس معاملےپر پاکستانی ٹیم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 روز پہلے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، نیوزی لینڈ میں کورونا ایس او پیز کے تحت سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے 3 ٹیسٹ کئے جائیں گے۔                                          

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے