Voice of Asia News

والدین کا مزاج اعتدال پسندانہ ہے، رمشا خان

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)پاکستانی اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ ان کے والدین کا مزاج اعتدال پسندانہ ہے، وہ کھلی چھوٹ دیتے تھے اور نہ ہی ہم پر زیادہ سختی کرتے تھے۔مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رمشا خان نے بتایا کہ ان کی فیملی تنگ نظر نہ لبرل ہے ، ہمیں کبھی نہیں کہا گیا تھا کہ یہ نہیں کرنا یا وہ نہیں کرنا بلکہ سب کام اان کی اور والدین کی باہمی رضامندی سے ہی کیے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں بچپن سے خوش طبع تھی اس لیے اگر کسی سے گھلنا ملنا ہو تو فورا گھل مل جاتی ہوں اگر نہ گھلنا ملنا ہو تو بات بھی نہیں کرتی۔وضح رہے کہ22 سالہ رمشا نے نے اپنے کیریئر کا آغاز کمرشلز سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ سیریل ’میری سہیلی میری بھابھی‘ سے اپنی پہچان بنائی اور اب ان کا شمار انڈسٹری کی مصروف اداکارائوں میں ہوتا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے