لاہور (وائس آف ایشیا)سنجیدہ حلقوں نے فلم انڈسٹری کی پائیدار ترقی کیلئے تھنک ٹینک کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں کئی دہائیوں تک انڈسٹری سے وابستہ رہنے والے سینئرز لوگوں کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری آمدنی کا بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے اس کیلئے حکومت اس کی سرپرستی کرے اور نجی شعبے کے ساتھ جوائنٹ ونچر کیا جائے۔بہترین فلمیں تخلیق کر کے انہیں دوسرے ممالک کی زبانوں میں ڈب کر کے پیش کیا جائے جس سے بے پناہ آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت سینئرز لوگوں پر مشتمل تھنک ٹینک قائم کرے جن سے فلم انڈسٹری کی بہتری اور نئے پراجیکٹس کے لئے سفارشات حاصل کی جائیں ۔حکومت فلم انڈسٹری کو باضابطہ طور پر انڈسٹری کا درجہ دے اور اس کے معاملات کو دستاویزی کیا جائے ۔

