Breaking News
Voice of Asia News

پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ چیلنج کر رہے ہیں جو قبول نہیں، عثمان ڈار

 
اسلام آباد( وائس آف ایشیا )وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں جو قابل قبول نہیں ہے ۔ پی ڈی ایم رہنماؤں نے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی تو گرفتاریا ں ہو نگی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط لازمی ہے اور اس کے لیے ہر شخص کو ذمہ داری ادا کرنی ہو گی۔ ملتان جلسے سے متعلق حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے جبکہ ہم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو جلسوں سے روکا لیکن انہوں نے پھربھی کیا۔عثمان ڈار نے کہا کہ ملتان میں حکومتی احکامات پھاڑ دیے گئے اب اگر پی ڈی ایم رہنماؤں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو گرفتاریاں ہوں گی۔ پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں جو قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی جبکہ مہنگائی صرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نہیں ہر دور حکومت میں ہوئی ہے تاہم بہت جلد مہنگائی میں کمی آجائے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اپنے پروگرامز میں ماسک، کورونا ٹیسٹ اور احتیاط کی ہدایت دیتے ہیں لیکن عوام کو سڑکوں پر بلاتے ہیں۔ جلسوں جلوس سے کوئی حکومت نہیں گئی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے 11 کھلاڑی مل کر بھی عمران خان کے اکیلے جلسوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے