Voice of Asia News

مودی کا اصل چہرہ بے نقاب پروفیسر اشوک سوائن کا ٹویٹر اکاونٹ بند

 
نئی دہلی (وائس آف ایشیا) مودی کی بدولت بھارت کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ۔ بھارت تنقید برداشت نہ کر سکا اور پروفیسر اشوک سوائن جو بھارت کو آئینہ دیکھاتے رہے، اْن کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کروا دیا گیا۔ میدیارپورٹس کے مطابق بھارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرواتے ہوئے بھارت کو آئینہ دیکھاتے رہنے والے پروفیسر اشوک سوائن کا اکاؤنٹ بند کروا یا۔ اشوک سوائن وہ ہیں جنہوں نے بھارت کے پلوامہ ڈرامے کا پول کھولتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارت کسی بھی وقت فلیگ فالس آپریشن کروا سکتا ہے،۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت دینے کے بعد نیگروٹا اورکپواڑہ کا ڈرامہ فیل ہونے پر بھارت سچ کو دَبانے میں مصروف ہے ۔ بھارت کا مکروہ چہرے کا ثبوت حال ہی میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور جینوسائیڈ واچ کی رِپورٹ، اْبامہ کی نئی کتاب اور انٹرنیشنل آبزرور کے بیانات سے بھی ملتا ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رِپورٹ کے مطابق بھارت میں کرپشن کا راج ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی، جنونیت، بھوک، بد عنوانی، قومیت، نسلیت اور مذہبی عدم رواداری مضبوط ہو چکے ہیں۔ 2019ء میں EU Disinfo Labکی ایک رِپورٹ کے مطابق بھارت کی 65سے زائد ممالک میں 256 جعلی لوکل نیوز سائٹ بھی پکڑی گئی تھیں۔ ان جعلی لوکل نیوز سائٹ کے ذریعے پاکستان پر بار بار منفی تنقید کر کے EUاور اقوامِ متحدہ کو متاثر کرنے کیلئے بنائے گئے اس نیٹ ورک کا پردہ چاک ہوا تھا۔ اس کے برعکس بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے والوں کی آوازوں کو دبانے میں لگا ہے۔ ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے