Voice of Asia News

ٹرمپ انتظامیہ نے ترقی پذیر ممالک کے لیے ویزا قوانین میں مزید سختی کر دی

واشنگٹن (وائس آف ایشیا )ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ترقی پذیر ممالک کے لیے ویزا قوانین میں مزید سختی کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران، افغانستان، میانمار اور متعدد افریقی ممالک امریکا کی نئی ویزا پالیسی کی زد میں آئیں گے۔ امریکی ویزے کیلئے درخواست گزار کو اب سوشل میڈیا کی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔رپورٹس کے مطابق ان ممالک سے امریکا جانے والے افراد کو 15 ہزار ڈالر کا ویزا بونڈ جمع کروانا ہو گا۔نئے امیگریشن قانون کا اطلاق 24 دسمبر سے آئندہ 6 ماہ کے لیے ہو گا، نئے قانون کا اطلاق بی ٹائپ ویزا حاصل کرنے والے ترقی پذیر ممالک کے باشندوں پر ہو گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے