Breaking News
Voice of Asia News

عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے بارہا اعلان کر چکے ہیں‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور(وائس آف ایشیا) صوبائی وزیر وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی حکومتی پالیسی کا بارہا اعلان کر چکے ہیں،اس پر لیگی ترجمانوں کی منفی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے،حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کر رہی۔اپنے بیان میںفیاض الحسن چوہان نے کہاکہ بزدار حکومت اس معاملے سے نہایت سنجیدگی اور مثبت انداز میں ڈیل کر رہی ہے،اس پر بھی لیگی ترجمانوں کی مسلسل ہرزہ سرائی اور دشنام طرازی قابل افسوس ہے،اس ایشو پر غیر اخلاقی سیاست کا مظاہرہ کرنا (ن)لیگ جیسی جماعت کو زیب نہیں دیتا۔ انہوںنے کہا کہ جیل کے اندر اور باہر بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیںگی،شریف خاندان کو مرحومہ شمیم اختر کی تجہیز و تکفین اور آخری رسومات کی ادائیگی میں تعاون کریں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے