اسلام آباد (وائس آف ایشیا) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا بلاول سمیت تمام مریضوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ وباء سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاط لازم ہے۔ انہوں نے کہا کرونا لیڈرز اور عوام میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن راہنما خدارا ایک دوسرے کی صحت اور عوام کی زندگیوں کا خیال کریں۔

