Voice of Asia News

ترکی کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا ) ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ نے ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کا استقبال کیا۔     ملاقات کے دوران معززین میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں بحری سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف نے خطے میں مشترکہ بحری سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔    ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے دورے سے دونوں ممالک کی افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کومزید فروغ ملے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں