نئی دہلی(وائس آف ایشیا) بھارتی ریاست گجرات میں ایک ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ کوررونا مریض جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ ضلع راجکوٹ میں واقع شیوانند ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں لگی ، آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ کورونا مریض جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ چھ کو زندہ بچا لیا گیا ۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔