Breaking News
Voice of Asia News

دورہ نیوزی لینڈ، کرونا وائرس کا شکار  کھلاڑیوں کے نام

ویلنگٹن( وائس آف ایشیا ) دورہ نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 6 قومی کرکٹرز کے نام بھی سامنے آگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اور منیجمنٹ کا گزشتہ روز پہلا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا جسکے نتیجوں کے مطابق 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ جن 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ان میں سے 4 کنفرم کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ دیگر 2 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ایک بار پھر دوبارہ لیے جارہے ہیں ۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق جن 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان سکواڈ کے کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کو ہلٹن ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا،کرکٹ نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی سکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ’متعدد‘ ممبران کو سی سی ٹی وی کیمروں پر کرونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا ہے لیکن وزارت نے اس بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی کہ کیا قوانین توڑے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کے دو واقعات ٹیم کے نیوزی لینڈ پہنچنے کے پہلے 12 گھنٹے کے دوران ہی سامنے آ گئے تھے۔ پہلے واقعے میں کھلاڑیوں نے اس وقت پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جب انھیں ہوٹل میں کھانا پیش کیا گیا تو کھانے کی ٹرے وصول کرتے وقت کئی کھلاڑیوں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔ دوسرے واقعے میں کھلاڑیوں نے ہوٹل میں کمروں کے دروازے کھول کر ایک دوسرے سے گفتگو شروع کردی جسے کیمرے نے ریکارڈ کر لیا۔کینٹربری ڈسٹرکٹ ہیلتھ بورڈ کے میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ نے اب سکواڈ کی انتظامیہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کے تمام ممبران اگلے احکامات تک اپنے اپنے کمروں میں رہیں ، کھلاڑیوں کا تربیتی سیشن بھی ختم کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ایک سابق کپتان سرفراز احمد اور دو ٹیسٹ ٹیم کے ریگولر فاسٹ بائولر محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں جب کہ پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر، دانش عزیز اورعابد علی کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ان میں سے 2 کھلاڑی ایسے ہیں جن کا پہلے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا ہے اور دونوں وائرس کی ہسٹری رکھتے ہیں۔ 6 اراکین کی قرنطینہ میں کم از کم 4 بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرفراز احمد،نسیم شاہ اور روحیل نذیر نے الگ گروپ بنا رکھا ہے اور یہ ہوٹل کے ریسٹورنٹ سے بغیر ماسک پہنے کھانا لینے گئے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 روز پہلے نیوزی لینڈ پہنچی تھی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے