Voice of Asia News

کورونا وائرس کے باعث ملتوی اولمپک مشعل ریلے مارچ میں شروع ہوگا

ٹوکیو( وائس آف ایشیا ) ٹوکیو اولمپکس 2020 کے منتظمین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث  ملتوی  ہونے والے مشعل ریلے آئندہ سال مارچ میں جاپان کے فوکوشیما  علاقےسے شروع ہوگا۔اولمپک مشعل پہلے ہی یونان سے جاپان پہنچ چکی تھی اور اس مشعل ریلے کا آغاز رواں سال کے شروع سے ہونا تھا جسے کورونا وائرس کی وبا کے باعث اولمپکس منتظمین اور عہدیداروں نے ایک سال تک کے لئے ملتوی کردیا تھا۔اولمپک مشعل اس وقت جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں نمائش کے لئے موجود ہے۔ اولمپک منتظمین کے مطابق مشعل ریلے آئندہ سال 25 مارچ کو فوکوشیما کے خطے میں شروع ہوگا ۔جاپان کے تمام 47 صوبے مشعل کا سفر دیکھ سکیں گے ۔کووڈ ۔19 کی وبا کے بعد ٹوکیو اولمپکس کھیلوں کی دوڑ میں دنیا کے لئے ایک امید کی علامت ثابت ہوں گے۔ملتوی ہونے والے کھیل 23 جولائی 2021 کو ٹوکیو میں منعقد  ہوں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے