Voice of Asia News

اسماعیل ھنیہ کا فلسطینی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ

غزہ (وائس آف ایشیا)حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ٹیلیفون رابطہ کیا جس میں اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی قیادت کو قومی مصالحت کے حوالے سے ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے تعلقات عامہ کے سربراہ حسام بدران نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ھنیہ نے پانچ فلسطینی جماعتوں کی قیادت سے قومی مصالحت کے حوالے سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔اسماعیل ھنیہ اور دوسری فلسطینی قیادت کے درمیان بات چیت میں فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور روابط کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر حماس رہ نما نے تمام فلسطینی دھڑوں پر قومی مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور یکجہتی کی کوششوں کے ساتھ فلسطین میں ایک ہی وقت میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کی حامی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے