Breaking News
Voice of Asia News

لبنانی حزب اللہ نے امریکی پابندیاں ہوامیں اڑادیں،القرض الحسن کی اے ٹی ایم کی تنصیب

بیروت ( وائس آف ایشیا ) لبنان میں حزب اللہ نے امریکا کی پابندیوں کو ہوا اڑا دیا اور اس کی غیرسرکاری مالیاتی تنظیم القرض الحسن نے دارالحکومت بیروت میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں خودکار ٹیلر مشینیں (اے ٹی ایم) نصب کردی ہیں،ان اے ٹی ایم کے ذریعے حزب اللہ سے براہِ راست رقوم وصول پائی جاسکتی ہیں۔اس کے علاوہ اس ادارے سے قرضہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے،ان اے ٹی ایم سے لبنانی لیرا یا امریکی ڈالر میں سے کسی ایک کرنسی میں کسی قسم کی پابندی کے بغیر رقوم نکلوائی جاسکتی ہیں۔لبنان کو اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔اس کے نتیجے میں لبنانی بنکوں نے شہریوں پر رقوم نکلوانے پر پابندی عاید کررکھی ہے تاکہ سکڑتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا جاسکے اور لبنانی لیرا کی گرتی ہوئی قدر کو سنبھالا دیا جاسکے۔a

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے