Breaking News
Voice of Asia News

پاکستان کوارٹرز ری سیٹلمنٹ کرنے کاپلان فائنل کرلیاہے، گورنرسندھ

کراچی( وائس آف ایشیا ) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کوارٹرز ری سیٹلمنٹ کرنے کاپلان فائنل کرلیاہے، مجھے معاملے کو خود مانیٹرکرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کوارٹرز ری سیٹلمنٹ کرنے کاپلان فائنل کرلیا، مجھے معاملے کو خود مانیٹرکرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاسنگ،کنسٹرکشن وڈویلپمنٹ کے اجلاس میں سیکرٹری وزارت ہاسنگ نیکراچی میں منصوبے پاکستان کوارٹرز سے آگاہ کیا۔وزارت ہاؤسنگ نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 6000اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے، حکومت سندھ اوردیگرمتعلقہ محکموں سے مشاورت جاری ہے، پہلے مرحلے میں4ارب کی لاگت سی700یونٹس بنائے جائیں گے ، 700رہائشی یونٹس پرآئندہ3ماہ کے دوران کام شروع ہوجائے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے