Voice of Asia News

نیوزی لینڈ کر کٹ نے کورونا کے حامل سرفرازاورمحمد عباس کو دوبارہ اسکواڈ جوائن

 
کرائسٹ چرچ(وائس آف ایشیا)نیوزی لینڈ کر کٹ نے پاکستان کے دو کورونا وائرس کے ہسٹارک کیسزکے حامل ارکان کودوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔ دوہسٹارک کیسزکے حامل ارکان کودوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کرکٹر محمد عباس اور سرفراز احمد ہیں۔طبی طور پر ان دونوں ارکان کو نان انفیکشیس قراردیا گیا ہے۔ یہاں لیے گئے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ میں چھ ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے۔ ان چھ میں سے دو اراکین کو ہسٹارک کیسزقراردیا گیا تھا۔نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز اوراسپورٹ اسٹاف کی ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری ہیپی سی بی پرامید ہے کہ کوویڈ 19 کے آج ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے