Voice of Asia News

دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوزکر‘14 لاکھ 65 ہزارسے زائد لقمہ اجل

ْواشنگٹن( وائس آف ایشیا ) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 30 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 65 ہزارسے زائد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکا تاحال سرفہرست ہے، کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 73 ہزار 72 اموات اور ایک کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ، اورحکومت نے واضح کردیا ہے کہ مزید صورتحال خراب ہونے پرسخت لاک ڈاؤن بھی لگایا جاسکتا ہے ۔ نئی پابندیوں کے تحت لوگوں کو 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گھر وں میں رہنا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سماجی فاصلہ اپنانے کی ہدایات دی جارہی ہیں ۔امریکی ریاست آریگون اور نیومیکسیکو میں بھی دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے ، کوروناسے اموات کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 177 اور 94 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار848 اور 63 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 22 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 39 ہزار527 ہے۔ فرانس کورونا متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے،فرانس میں 22 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 52 ہزار325 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 16 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 44 ہزار668 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برطانیہ میں 16 لاکھ 17 ہزار کورونا کیسز اور 58 ہزار245 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ارجنٹائن میں بھی 14 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور38 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 36ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ13 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کولمبیا میں ہلاکتوں کی تعداد 36ہزار ہوچکی ہے جبکہ 13 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹلی میں اب تک کورونا سے 54 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے اب تک 4 کروڑ 35 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019 کورجسٹر ہواتھا جبکہ 27 جون تک کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے