Voice of Asia News

جلسوں کا رتی بھر جواز نہیں ، انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیں گے ، عثمان بزدار

لاہور( وائس آف ایشیا )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں جلسوں کا رتی بھر بھی جواز نہیں ، حکومت کی طرف سے کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف قومی ذمہ داریوں کو سمجھنے سے بلکل قاصر ہے یہی وجہ ہے کہ سیاسی مفادات کیلئے اپوزیشن نے قومی مفاد کو پس پشت ڈال دیا جب کہ حکومت کورونا وائرس کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے کوشاں ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا یہ غیرفطری اتحاد تیزی سے اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے ملتان میں ہونے والے جلسے سے قبل ضلعی انتظامیہ نے آصفہ بھٹو زرداری ، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر پی ڈی ایم قیادت کو نظر بند کرنے کی اجازت مانگ لی ، یہ انکشاف سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رابطہ کیا جس کا مقصد پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت کو نظر بند کرنے کی اجازت طلب کرنا تھا ، انتظامیہ کی طرف سے رابطہ کیے جانے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم ہاؤس سے رابطہ کیا جب کہ اس حوالے سے پنجاب میں اعلیٰ سطح پر مشاورت بھی کی گئی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے حساس اداروں کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان اداروں کی رپورٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات خراب ہو نے کا خطرہ ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے