Voice of Asia News

برطانیہ میں کورونا کی لہر کا خطرہ رہیگا

لندن( وائس آف ایشیا )برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے برطانیہ میں کورونا وبا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ اگر پابندیاں درست توازن کے ساتھ نہ لگیں تو کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ رہیگا۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن کے بعد مجوزہ پابندیوں کا اطلاق ضروری ہے۔خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے