Breaking News
Voice of Asia News

’بلاول کو پشاور جلسہ سے کورونا وائرس ہوا‘ شیخ رشید احمد کا دعویٰ

اسلام آبادن( وائس آف ایشیا ) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پی ڈی ایم کے پشاور جلسہ سے کورونا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کسی بھی لیڈر یا چھوٹے بڑے کو نہیں دیکھتا ، یہی وجہ ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کو بھی پشاور جلسے سے کورونا ہوگیا جب کہ وفاقی حکومت عوام کو کورونا سے بچانا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن لوگوں کو مسلسل عالمی وباء میں جھونک رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے کیے گئے پشاور اور گوجرنوالہ جلسوں کے بعد سے کورونا مریضوں میں اضافہ ہوگیا جب کہ بلاول کو بھی پشاور جلسہ سے ہی کورونا ہوا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے ، ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں جلسوں سے عمران خان نہیں جانے والے، یہ لاٹھی نہیں قانون کی عملداری ہے، پاکستان کو سرحد سے کوئی خطرہ نہیں، اندرونی خطرہ ہے ، کیوں کہ عالمی سازش ہے کہ پاکستان میں اندر سے انتشار پھیلا یاجائے، جو اندر سے انتشار پھیلاناچاہتے ہیں ان سے کہتا ہوں یہ حالات مناسب نہیں ہیں ، مولانا فضل الرحمان نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کی بات کی ہے ، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں کہ لاٹھی کی بات نہیں، قانون کی بالادستی کی بات ہے ، بند گلی میں داخل نہ ہوں،سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے تو حادثات ہوں گے، مولانا فضل الرحمان کو نہیں معلوم کہ نتیجہ کیسے اور کیا نکلےگا، اگر سمجھتے ہیں کہ جلسوں سےعمران خان جارہاہے تویہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ڈائیلاگ چاہتے ہیں جو کہ اچھی بات ہے ،  اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے قومی سطح پر مذاکرات کی اچھی بات کی ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ واضح طور پر مختلف ہے ، شہباز شریف کا بیانیہ مثبت ہے ، اداروں کے خلاف بیانیہ دینے والوں کی سیاست تاریک ہو جائے گی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے