Voice of Asia News

مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان کا کرتارپور پر گانا ریلیز

لاہور( وائس آف ایشیا )حکومت پاکستان نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سکھوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک گردوارا بابا گرو نانک دیو صاحب پر فلمائے گئے بھارتی اداکارہ کے گیت کو ریلیز کردیا۔گردوارا بابا گرو نانک دیو صاحب جی پاکستانی پنجاب کے ضلع نارووال میں شکر گڑھ کے علاقے میں دریائے راوی کے مغربی جانب واقع ہے۔یہ مقام سکھ برادری کے لیے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے اور پاکستان نے نومبر 2019 میں اس مقام کو بھارتی زائرین کے لیے آسان بنانے کے لیے کرتارپور راہداری بھی کھول دی تھی۔کرتارپور راہداری کے ذریعے بھارتی سکھ زائرین ویزا کے بغیر ہی بھارت سے پاکستان داخل ہوکر اپنے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی زیارت کرتے ہیں۔حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد ستمبر 2019 میں رکھا تھا جب کہ نومبر 2019 میں اسے عام زائرین کے کھول دیا گیا تھا۔کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد سکھ برادری کے ہزاروں زائرین زندگی میں پہلی بار ویزا اور دیگر مشکلات کے بغیر پاکستان میں اپنے مذہبی مقدس مقام پر پہنچے تھے۔کرتارپور راہدری کو کھولنے کے بعد جہاں سکھ افراد نے پاکستانی حکومت کی تعریف کی تھی، وہیں دنیا بھر میں پاکستان کے اس قدم کو مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے دیکھا گیا تھا۔اور اب حکومت پاکستان نے کرتارپور راہدری کھولے جانے کو ایک سال مکمل ہونے پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے گیت جاری کردیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے