Voice of Asia News

بھارت جموں و کشمیر پر اپنا جابرانہ قبضہ ختم کرے، حریت رہنما

سرینگر( وائس آف ایشیا ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں جمیل احمد میر اور ڈاکٹر مصعب نے بھارتی فوجیو ں کے ہاتھوں شوپیاں میں شہید ہونے والے نوجوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر قانونی بھارت تسلط سے آزادی کیلئے نوجوانوں کی بیش بہا قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیںجائیں گی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوںنے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ بھارتی فورسز کشمیریوں کومرعوب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے حق پر مبنی کشمیریوںتحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اسے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے جموں وکشمیر پر اپنا جابرانہ قبضہ ختم کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں