Voice of Asia News

شوپیاں، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک شہری زخمی

سرینگر ( وائس آف ایشیا ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے سونو کمار بالا جی نامی شخص کو ضلع کے علاقے چھوٹاگام حرمین میں گولی مارکر زخمی کیا۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے دعویٰ کیاہے کہ عسکریت پسندوں نے سونو کمار کو گولی مار کر زخمی کیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں اس کاعلاج معالجہ جاری ہے ۔ ادھر بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں