Voice of Asia News

وومن یونیورسٹی کوئٹہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے

 

کوئٹہ ( وائس آف ایشیا ) کور کمانڈر 12 کور۔ایس بی کےوومن یونیورسٹی کوئٹہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی میں صوبہ کی خواتین کا کردار بہت اہم ہے ۔ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کے دورے کے دوران اساتذہ کرام کیساتھ غیر رسمی گفتگو میں بلوچستان کی ترقی میں خواتین کے کلیدی کردار کو سراہا۔اور موجودہ بلوچستان میں خواتین زندگی کے تمام تر شعبہ جات میں آگے آرہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بلوچستان میں خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے عشروں پر محیط کاوشوں اور خدمات کی تعریف کی اور اس کے اساتذہ کو جامعہ کا اہم ترین ستون قرار دیا جس کے باعث یہ عظیم درسگاہ قائم دائم ہے ۔
کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم کی مرمت و تزئین کے لیے اپنی معاونت کا بھی اعلان کیا ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں