Voice of Asia News

ہندواڑہ، بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے متعدد نمازی زخمی

سرینگر( وائس آف ایشیا ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کی ایک مسجد میں متعد نمازیوںکو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے زبردستی مسجد میں گھس کر وہاں نماز ادا کرنے والے نمازیوں کی تصاویریں بنائیں۔ جب لوگوں نے فوجیوں کو اس پر تشدد اور غیر انسانی عمل سے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس سے متعدد نمازی زخمی ہو گئے ۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں